فیصل آباد: ملزموں کو چھڑانے کیلئے پولیس پر حملہ، 2 حملہ آوروں سمیت 4  ہلاک

فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) جڑانوالہ بائی پاس روڈ فیصل آباد کے قریب پولیس پارٹی پر مسلح افراد نے حملہ کیا فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جس میں 2 زیرحراست ملزمان بھی شامل ہیں جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔ پولیس 2 ملزمان کو لے جارہی تھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے چھڑانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے زیرحراست ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی سے دو حملہ آور بھی مارے گئے چاروں ملزمان کی نعشیں الائیڈ ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ ملزمان سے کلاشنکوف، پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن