متحد ہو کر فرقہ واریت کا خاتمہ کرتے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: پیر منور جماعتی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) 7 ستمبر کے دن اسلام اور پاکستان کیخلاف سازشیں کرنے والے گروہ قادیانیوں کو اقلیت قرار دیکر ان کے ناپاک ارادوں پر پانی پھیر دیا گیا‘ ہم اسلامیان پاکستان ہر وقت دین اسلام کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ پوری اْمت مسلمہ اس وقت سنگین مسائل کا شکار ہے لیکن ان مسائل سے نجات حاصل کرنے کیلئے ہمیں آپس میں متحد ہو کر فرقہ واریت کا خاتمہ کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے‘ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین و جانشین حضرت امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے یوم ختم نبوت کے موقع پر مختلف مقامات پر ختم نبوت کانفرنسز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری، اسکے ایمان کا تقاضا اور آخرت میں شفاعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذریعہ ہے۔ خلیفہ اول سیدنا حضرت ابو بکر صدیق اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جو عظیم قربانیاں دیں وہ تاریخ کے روشن صفحات میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کیخلاف دشمنان اسلام کی مذموم کارروائیاں دن رات جاری ہیں جن کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے پوری امت مسلمہ کو سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہونا ہو گا۔ یہ وطن عزیز ہمارے آباواجداد نے بڑی قربانیوں اور محنت کے بعد حاصل کیا تھا لہٰذا اس کی سرحدوں کا دفاع کرنا ہم پر فرض ہے۔ خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق و دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی شان میں کسی قسم کی گستاخی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا، حکومت اور قومی اداروں کو اس حوالے سے فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ اسکے علاوہ مفتیان و علماء کرام کو دینی مباحث کو علمی سطح پر رکھتے ہوئے آپس میں مسلکی مسائل پر تبادلہ خیال کرنا چاہئے کیونکہ عوام میں ایسی چیزیں زیربحث لانے سے نفرتیں و کدورتیں پیدا ہوتی ہیں جس سے ملک میں انارکی پھیلنے کا خدشہ ہے جوکہ پاکستان کی سالمیت کیلئے زہرقاتل ثابت ہو سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...