اسلام آباد ( جاوید صدیق) چین اور بھارت کے درمیان لداخ میں کشیدگی کے ایک مرتبہ پھر بڑھ جانے سے سویلین ٹریفک اور فون کا نظام معطل ہوکررہ گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے روزنامہ کشمیر ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کارگل کی طرف جانے والی شاہراہ پر سینکڑوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہیں ان پھنس جانے والی گاڑیوں میں ایک سو سے زیادہ فوجی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ سرینگر میں سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مشرقی لداخ میں چین کی تازہ کارروائی کے نتیجے میں پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔
چین اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے سے سویلین ٹریفک کا نظام معطل
Sep 08, 2020