ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر معیشت کو بہتر بنانا ہے: حفیظ شیخ

کراچی(این این آئی)وفاقی مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث معاشی اشاریے بہتر ہوئے ہیں ، کرپشن پرقابوپاکرذاتی مفادات کوبالائے طاق رکھ کرمعیشت کو بہتربنانا ہے، عمران خان کی سیاست کی بنیاد ہی یہی ہے کہ غریبوں کی مدد کی جائے، معیشت کے مسائل سب جانتے ہیں،کرونا وائرس کے بعد ایکسپورٹس بڑھنا اور ایف بی آر کے ٹیکس محاصل بہتر ہوئے ہیں، معیشت کی ترقی کے لیے کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بہتر کرنا ہوگا، بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے سازگارماحول کی فراہمی پہلی ترجیح ہے،سٹاک ایکسچینج معیشت کا اہم حصہ ہے، تاجرآگے آئیں اور اس شعبے میں کام کریںکارکردگی کے لحاظ سے پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیاکی چوتھی اور ایشیاکی پہلی بڑی مارکیٹ ہے۔پیرکوپاکستان سٹاک ایکسچینج میں 200ارب روپے کے پاکستان انرجی سکوک2 کی لسٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی،وفاقی مشیرخزانہ عبد الحفیظ شیخ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ بینکوں کے سربراہان سمیت اسٹاک ایکسچینج کے ڈائریکٹر اور دیگرشریک ہوئے۔اس موقع پرمشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے گھنٹہ بجاکرکاروبارکاآغاز کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ یہاں کام کرنے والے اپنے مفادات پیچھے رکھیں ملکی مفادات کی بات کریں، وہ ممالک جنہوں نے اپنے لوگوں پر توجہ دی، انہوں نے ترقی کی۔انہوں نے کہا کہ گیس کے90 فیصدصارفین کو زراعانت دیا جارہا ہے، مارکیٹ ڈویلپمنٹ کے لیے ہم نے فیصلے کیے ہیں، سٹیٹ بینک اور حکومت سٹاک ایکسچینج کو خود مختار کرنا چاہتے ہیں۔کرونا وائرس کے بعد کرونا وائرس کے بعد ایکسپورٹس بڑھنا شروع ہوئی ہیں اور ایف بی آر کے ٹیکس محاصل بہتر ہوئے ہیں، معیشت کے مسائل سب جانتے ہیں، لیکن ہمیں بہترین ٹیم کو اکٹھا کرنا ہے، پاکستانی معیشت کو بہتر کرنے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے نئے آلات لا رہے ہیں۔عبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ کرونا وباء میں اخراجات حکومت نے پہلے کم کیے، 1.1 کھرب کے نان ٹیکس کے ٹارگٹ 5 کھرب تک جمع کیے گئے، سیلز ٹیکس میں 17فیصد کی شرح سے ٹیکس کے ہدف حاصل کیے گئے، فرٹیلائزر اور ٹیوب ویل میں سبسڈی دی گئی، فاٹامیں 152 ارب کا فنڈ دیاگیا،آزادجموں کشمیرمیں بھی سبسڈی دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...