جولائی میں مائع قدرتی گیس کی درآمدات میں 21.71 فیصد کمی ہوئی

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)جولائی 2020ء کے دوران مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمدات میں 21.71 فیصد کمی ہوئی ہے۔  سرکاری دستاویزکے مطابق جولائی 2020ء میں درآمدات کا حجم 21.4 ارب روپے رہا ہے  جبکہ جون 2020ء کے دوران ایل این جی کی درآمدات کا حجم 27.3 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح جون 2020ء کے مقابلہ میں جولائی 2020ء کے دوران ایل این جی کی قومی درآمدات میں 5.9 ارب روپے یعنی 21.71 فیصد کی کمی ریکاڈ کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن