اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے خاتون شہری عمارہ ریاض قاضی کی بیٹے محمد ابرہیم کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پروزارت دفاع کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کیدوران وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود عدالت میں پیش ہوئیاور بتایاکہ وزارت داخلہ، پولیس اور لاپتہ افراد کمیشن کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرایاجاچکاہے، وزارت دفاع کے نمائندہ نے کہاکہ لاپتہ محمد ابرہیم ہمارے پاس نہیں ہے،ایم آئی اور پولیس کا لاپتہ شہری بارے لاعلمی کا اظہارکیا،عدالت نے منسٹری آف ڈیفنس کو اگلی سماعت پر مکمل جواب جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔