سعودی عرب میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک غیر سرکاری ادارے ہیومن رائٹس کمیشن کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 1440ھ اور 1441ھ کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے 164 واقعات کا اندراج کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کمیشن کی ترجمان نورہ الحقبانی نے ایک بیان میں کہا کہ انسانی حقوق کی پامالیوں میں فوج داری کیسز، ایذا رسانی، صحت، سماجی بہبود، تعلیم، لیبر، انسانی اسمگلنگ،نسلی امتیاز اور بعض دوسرے شعبوں میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے واقعات سامنے آئے۔الحقبانی کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کمیشن کی ٹیم نے فیلڈ کے دوروں میں انسانی حقوق کی بعض پامالیاں نوٹ کیں اور ان کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی پامالیوں میں سوشل میڈیا، انٹرنیٹ پر ویڈیوز، اخبارات اور جرائد میں بھی سامنے آئیں۔کمیشن کی ٹیم نے فوج داری کیسز کی سماعت کے موقع پر بھی اپنی موجودگی یقینی بنائی۔ 85 فوج داری کیسز میں سے 70 میں انسانی حقوق کی ٹیم موجود رہی۔ ان کیسز میں 79 سعودی ملزمان اور 6 اور غیرملکیوں کا ٹرائل کیا گیا۔
سعودی عرب،ایک سال میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے 164 واقعات
Sep 08, 2020 | 11:40