روسی حکومت کے ناقد الیکسی ناوالنی کو مبینہ طور پر زہر دینے کے معاملے پر جرمنی اور روس کے درمیان تناو بڑھ گیا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے روسی حکومت کے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے کہ جرمنی اس معاملے کی تحقیقات میں تاخیر کر رہا ہے۔ ہائیکو ماس کے مطابقجرمن حکومت روسی سفیر کے ذریعے روسی دفتر استغاثہ کو کیس کی تحقیقات میں مدد کی درخواست بھجوا چکی ہے۔ انہوں نے جرمن ہسپتال کی طرف سے بھی اس سلسلے میں جاری تحقیقات کا ذکر کیا۔ 44 سالہ ناوالنی کو مبینہ طور پر زہر دینے کے بعد علاج کے لیے جرمنی لایا گیا تھا۔
الیکسی ناوالنی کے معاملے پر جرمنی اور روس کے درمیان تناو میں اضافہ
Sep 08, 2020 | 12:29