وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کرنے والے پاک بحریہ کے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں۔ پاک بحریہ کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ8 ستمبر 1965ء کو پاک بحریہ نے ازلی دشمن پر اپنی بہادری اور جرات کی دھاک بٹھائی، آج کا دن بہادر سپوتوں کے عظیم کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ پاک بحریہ نے جرات کی مثال قائم کرتے ہوئے بھارتی نیوی کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، آٹھ ستمبر کو پاک بحریہ کے جانبازوں نے شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاک بحریہ کے جوانوں نے پاکستان کی سمندری حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو شکست دی،پاک بحریہ آٹھ ستمبرانیس سو پینسٹھ کے جذبے کو زندہ جاوید رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ قوم کو پاکستان نیوی کی صلاحیتوں اور کارناموں پر فخر ہے، انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں پاک بحریہ کے ناقابل فراموش کردار کو سنہری حروف سے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پاک بحریہ کے جانبازوں نے شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی. وزیراعلیٰ پنجاب
Sep 08, 2020 | 15:24