بھارت، وڈیو گیم نے 11سالہ بچے کو 10سالہ بچی کا قاتل بنا دیا

بھارت میں 11سال کے بچے کو ویڈیو گیم میں شکست برداشت نہ ہوئی اور اس نے طیش میں آکر دس سالہ بچی کو بےدردی سے قتل کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر اندور میں لڑکے نے دس سالہ بچی کو صرف اس بنیاد پر پتھروں کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا کہ وہ مسلسل اسے ویڈیو گیم میں شکست دے رہی تھی۔رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گیم میں شکست کے علاوہ قتل کی ایک اور وجہ بھی سامنے آئی ہے، بچی نے بچے کا پالتو چوہا بھی مار دیا تھا جس کا بدلہ لینے کے لیے لڑنے نے موت کے گھاٹ اتار کردیا۔پولیس نے بتایا کہ بچے فری فائر نامی گیم کھیلتے تھے، اچانک تنازع پر فریقین کے درمیان پتھرا ﺅشروع ہوگیا جس کے باعث لڑکی بےہوش ہوگئی، لڑکا موقع دیکھ کر اس کے پاس آیا اور سر پر پتھروں کے پے درپے وار کرکے مار دیا۔متعلقہ ادارے کا کہنا تھا کہ بچی کے قتل کے بعد بچہ گھر کے واش روم میں چھپ گیا تھا، پولیس نے دو گھنٹے کی تلاش کے بعد بلاآخر اسے ڈھونڈ نکالا، کم عمر ہونے کے باعث پولیس بچے سے احسن انداز میں پیش آرہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن