شیخوپورہ+فاروق آباد+ فیروز والا+ منڈی بہاؤالدین+ گوجر خان+ فیصل آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگاران+ نمائندگان خصوصی+ این این آئی) سرگودھاروڈ پرماچھیکے کے قریب کارسے ٹکر انے کے بعد آئیل ٹینکر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار میاں بیوں کچلے گئے،تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ حادثہ میں ریسکیواہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر نعشوں کی باقیات کو جمع کرکے پولیس کی تحویل میں دے دی پولیس نے ضروری کارروائی کے لیے لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کرکے کارروائی شروع کردی بتایا گیا ہے کہ حادثہ کا شکار ہونے والا52سالہ قدیر اوراسکی50سالہ اہلیہ طیبہ بانو چادر چک نذد مریم آباد سے لاہور روڈکی آبادی کوٹ پنڈی داس میں فوتیدگی میں شمولیت کے لیے موٹرسائیکل پر سوار ہوکرجارہے تھے کہ اچانک ہی سامنے سے آنے والی تیزرفتار کار سے ٹکرانے کے بعد آئیل ٹینکرکی زد میں آکر کچلے گئے کار اورآئیل ٹینکر ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے پولیس نے نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیں۔ منڈی بہاؤ الدین میں موٹرسائیکل سوار 2 بھائیوں کو ٹرک نے کچل دیا،دونوں بھائی 20 سالہ مرتغم اور10 سالہ سعید کاظم موقع پر جاں بحق ہو گئے ادھر گوجر خان جی ٹی روڈ پرڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔ جاں بحق افراد کی شناخت 35 سالہ طلعت عمران اور دو سالہ بیٹے عبدالہادی کے نام سے کی گئی،حادثہ میں موٹرسائیکل پر سوارخاتون اور 8 سالہ بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہیں،معمولی زخمی ہوئیں۔ادھر فیصل آباد میں کینال روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل ٹائر پھٹنے کے باعث بجلی کے پول سے ٹکرانے کے باعث دو نوجوان سترہ سالہ احمد اور پندرہ سالہ ارسلان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
4 حادثات: ماچھیکے، آئل ٹینکر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار میاں، بیوں کچلے گئے فیصل آباد میں تیز رفتار موٹر سائیکل ٹائر پھٹنے کے باعث بجلی کے پول سے ٹکرا گئی، دونوجوان جاں بحق
Sep 08, 2021