لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم ٹی ایل پی کے مولانا سعد رضوی کی نظربندی کیخلاف درخواست پر سماعت کل 9 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ فاضل عدالت نے اپنے نوٹ میں لکھا ہے کہ کیس فائل چیف جسٹس کو بھجو ائی جاتی ہے۔ وہ اس بارے فیصلہ کریں کہ کیس سنگل بنچ نے سننا ہے یا دو رکنی بنچ نے۔