نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) ہریانہ میں بھارتی کسانوں نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کی جانب مارچ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں کو روکنے کیلئے بھارتی پولیس اور سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے۔ ضلع ہریانہ میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں اور پانچ اضلاع میں موبائل فون، انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروس بھی معطل رہی۔ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ بھارتی کسان کرنال میں 28 اگست کے لاٹھی چارج کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
ہریانہ میں بھارتی کسانوں کا ڈپٹی کمشنر آفس کی طرف مارچ
Sep 08, 2021