اسلام آباد(نیوزرپورٹر) آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا محکمہ 2021 تا 2024 کی مدت کے لئے ایشیا کے سپریم آڈٹ اداروں کی گورننگ بورڈ کا ممبر منتخب ہو اہے ۔ یہ انتخاب پندرھویں ایسوسائی اسمبلی کے انتخابات کے ذریعے ہوا ہے۔ اس کی میزبانی تھائی لینڈ کے سٹیٹ آڈٹ آفس نے کیا۔ انتخابی عمل ان لائن فاصلاتی طریقہ کار سے ہوا ہے۔ 15 ویں ایشیائی سپریم آڈٹ اداروں کی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستانی وفد کی قیادت غلام محمد میمن آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کی۔ ایسو سائی 47 ایشیائی ممالک کے سپریم آڈٹ اداروں پر مشتمل ایک فورم ہے۔ گورننگ بورڈ ایسو سائی کا اہم جزو ہے جو ادارے کی پالیسیوں کو قواعد وضوابط کے مطابق اسمبلی کی منظوری کے بعد چلاتا ہے اور یہ ایسو سائی کے سالانہ بجٹ کی منظوری دیتا ہے۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان ایشیا کے سپریم آڈٹ اداروں کی گورننگ بورڈ کا ممبر منتخب
Sep 08, 2021