قومی اسمبلی: قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو آج ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائیگی

Sep 08, 2021

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو آج 8 ستمبر بروز بدھ کو افغانستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں ملک کی سکیورٹی صورتحال  بارے میں ان کیمرا بریفنگ دی جائے گی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین خرم شہزاد نواز کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر داخلہ کے علاوہ کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور افغانستان کے بارے میں وزارت خارجہ کے خصوصی ایلچی محمد صادق دعوت خاص پر شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں