اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں گواہ کے بیان پرجرح جاری رہی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران شاہد خاقان عباسی اپنے وکیل بیرسٹرظفر اللہ عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائہ جس کے بعد بیرسٹرظفر اللہ نے نیب گواہ چیف انجینئر سوئی سدرن گیس کمپنی فرحان عمر پر جرح شروع کی جس کے دوران گواہ کا کہناتھاکہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی میں 2016 سے ایل این جی ڈیپارٹمنٹ میں چیف انجینئر ہوں اورنیب کے تفتیشی افسر کے سامنے ریکارڈ کرائے گئے بیان پر دستخط نہیں کیے،سیزر میمو پر میرے دستخط موجود ہیں،گواہ پر جرح جاری رہی اور عدالت نے سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی۔