پاک فوج کی جرات ‘ بہادری کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگا :عمر مشتاق 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری عمر مشتاق ورک آف کلہ کی رہائشگاہ پر یوم دفاع کے حوالے سے تقریب ہوئی جس کی صدارت پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و بزرگ سیاستدان چوہدری مشتاق احمد ورک آ ف کلہ نے کی، اس موقع پر سید مقصود رضا نقوی، بلال ورک، ڈاکٹر طارق شیخ، رانارضوان جانی،مرزا ندیم بیگ،رانا سہیل شامی،گلفام ریاض ورک،عمران شریف ،وحید خان، چوھدری قمر ورک، وحید بھٹہ، محمد علی شاہ ،ایان ورک ،احسان خان اور ریاض بھٹی سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں اور کارکنان نے شرکت کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری عمر مشتاق ورک نے کہا کہ ستمبر 1965 پاک افواج کی جرات اور بہادری کے طور پر ہمیشہ یاد رکھاجائیگا پاک مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا دفاع وطن کی خاطر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء ہماری آن، بان اور شان ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن