لاہور( سپیشل رپورٹر)معروف مدرس، استاد الاساتذہ کالم نگار و مصنف پروفیسر رشید احمد انگوی 77برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ درس و تدریس کے میدان میں پروفیسر رشید احمد انگوی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگا۔ ضلع خوشاب کی وادی سون کے گائوں انگہ سے تعلق رکھنے والے پروفیسر رشید احمد درجنوں کتابوں کے منصف رہ چکے۔ انکے سینکڑوں شاگرد مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ تنظیم اساتذہ پاکستان نے ان کے انتقال کو ملک کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیدیا۔ مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔