لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد اورویکسی نیشن کے حوالے سے حکومتی پالیسیاںآدھا تیتر آدھا بٹیر جیسی ہیں ،حکومت فیصلوں سے آگاہی او ران پر عملدرآمد کے حوالے سے فوکل پرسنز کی تعیناتی کرے جو تاجروں اور پالیسی بنانے والوںکے درمیان پل کا کردار ادا کریں۔انہوںنے کہاکہ کیا کبھی خوف و ہراس پھیلانے اور ڈنڈے کے زور پر کسی پالیسی کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے بلکہ اس سے چور دروازے کھل جاتے ہیں اورحکومتی پالیسیاں کامیابی کی بجائے ناکامی سے دوچارہوتی ہیں۔ حکومت کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے بلا تعطل موثر تشہیری مہم چلائے اور اس کے ساتھ کرونا ویکسی نیشن کے حوالے سے عوام کو آگاہی دی جائے۔