شعبدہ بازو ں کی زبانیں چلتی ہیں ،ہماراکام بولتا ہے: کامل علی آغا

Sep 08, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار  )پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم) پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغانے کہا ہے کہ شعبدہ بازو ں کی زبانیں چلتی ہیں جبکہ ہماراکام بولتا ہے۔کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کیلئے مسلم لیگ (قائداعظم) کاانقلابی منشورجمہوردوست ہے۔اگرہماری مدمقابل کسی جماعت کے پاس 1122جیسافلاحی منصوبہ ہے تو اسے سامنے لے آئے۔ہمیں دوسروں کے منصوبوں پراپنے نام کی تختیاں نصب کرنے کی عادت نہیں۔ٹریکٹر ہمارے کسان کی انتھک محنت وعظمت کانشان ہے،ووٹرز مہرثبت کریں۔مسلم لیگ (قائداعظم)کے انتخابی نشان ٹریکٹر کی کامیابی سے پاکستان میں صنعت وتجارت ،زراعت اورسیاست کے میدان میں ایک نیا دور شروع ہوگا۔وہ مسلم لیگ ہائوس میں بلدیاتی امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس سے مسلم لیگ (قائداعظم) کے نامزد بلدیاتی امیدواروں نے بھی خطاب اورکامیابی کے بعد عوام کی خدمت کے عزم کااعادہ کیا۔سینیٹر کامل علی آغا نے مزید کہا کہ عوام کامعیارزندگی بلنداورانہیں جدید شہری سہولیات فراہم کرنے کیلئے فلاحی منصوبوں کی تکمیل مسلم لیگ (قائداعظم) کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ 

مزیدخبریں