گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) دو سال سے بے گناہ جیل میں بند سید خورشید شاہ کو رہا کرو نااہل حکمرانوں نے تین سال سے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ جاری کر رکھا ہوا ہے جو کی قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے پیپلز پارٹی زیراہتمام حکومت کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ خورشید شاہ کا قصور یہ تھاکہ وہ قومی اسمبلی میں غریب عوام کے حقوق کی اور حکمرانوں کی کرپشن کی بات کرتے تھے اس لیئے انھیں ملک اور غریب عوام کی بات کرنے کی سزا دی جا رہی ہے ریلی سے الیاس نوید شہزاد اقبال مہر رانا محمد حنیف چوھدری آصف جٹ افضال انقلابی دیگر نے بھی خطاب کیا ریلی پیپلز سیکرٹریٹ جلیل پلازہ گوجرانوالہ سے شروع ہو کر ڈی سی آفس ضلع کچہری گوجرانوالہ کے سامنے سیالکوٹ روڈ پر اختتام پذیر ہو ریلی کے شرکا نے حکومت آور نیب کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور خورشید شاہ کی فوری رہا ہی کا مطالبہ کیا۔