کامونکے(نامہ نگار) گزشتہ روزرکشہ ڈرائیور عاصم قریشی سکنہ شیرگڑھ کامونکے سے موضع شیرگڑھ سواریاں چھوڑ کر خالی رکشہ لیے گاؤں میں واقعہ رکشہ اسٹینڈ سے کچھ دور پہنچا تو چند سواریاں اسکے رکشے میں بیٹھ گئیں جس پر دوسرے رکشہ کے ڈرائیور چالیس سالہ اعجاز راجپوت سکنہ شیرگڑھ نے ٹبہ محمد نگر میں بیس سالہ عاصم قریشی کو روک کر زبردست تشدد کا نشانہ بنایااور رکشہ کے ساتھ پٹخ کر ماراجس سے عاصم کی حالت غیر ہوگئی تو ملزم فرار ہوگیا عاصم کو ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا ،پولیس مصروف تفتیش ہے۔