گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہاہے کہ کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی میں خواتین کا اہم کردار رہا جسے کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتاالیکشن میں عوام سے کئے گئے ہر وعدوے کو پوراکرینگے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز دورہ گوجرانوالہ کے دورا ن سٹی صدر خواتین ونگ تحریک انصاف شکیلہ سلیم رانا کی قیادت میں وفد سے ملاقا ت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میںنائب صدرتمکین نقوی،فنانس سیکرٹری نسرین کوثر ، نیئر مرتضی ٰ لون ودیگر شامل تھیں۔سردار عبد القیوم نیازی نے کہاکہ کشمیر الیکشن کی طرح گوجرانوالہ کنٹونمنٹ انتخابات میں بھی خواتین ونگ بھرپور کردار ادا کر رہی ہے پی ٹی آئی امیدواروں کی کامیابی کیلئے خواتین کی ڈور ٹوڈور مہم قابل ستائش ہے 12ستمبر کو کنٹونمنٹ انتخابات میںتحریک انصاف کلین سویپ کرے گی۔اس موقع پر مشیر وزیر اعظم چوہدری مقبول گجر ، سابق ایم این اے میاں طارق محمود،ضلعی جنرل سیکرٹری نعما ن اللہ چٹھہ ،سابق ایم پی اے چوہدری ناصر چیمہ ، چوہدر ی طارق گجر ودیگر بھی موجود تھے۔
کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے خواتین کا اہم کردار رہا : عبد القیوم نیازی
Sep 08, 2021