گیپکو افسروں کا فون سننے سے گریز،صارفین شکایات سنانے کیلئے خوار

ایمن آباد (میاں طارق فیض)صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے  گیپکو افسروں کے موبائلفون نمبرز بے کارنکلے افسروں کا فون سننے سے گریز، صارفین مایوسی اور اذیت سے دوچار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حکومتی ہدایات پر صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ اور حل کے لیے چیف ایگزیکٹو گیپکو کی طرف سے ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے اس کے علاوہ شکایات کے فوری حل کے لیے تمام ایکسین ایس ڈی اوز اور دیگر سٹاف کو سرکاری سطح پر محکمانہ موبائل سے مہیا کی گئی۔اور ان کے نمبرز عوام کی سہولت کے لیے ماہانہ بجلی کے بلوں پر پرنٹ کر دیے گئے  جبکہ افسران نے صارفین کے فون نہ سننے کا تہیہ کر رکھا ہے  شکایات کے سلسلہ میں شہری متعلقہ ایکسین ایس ڈی او کو گھنٹوں فون ملاتے ہیں مگر کوئی نہیں اٹھاتا گیپکو  صارفین نے اس تمام صورت حال کو چیف ایگزیکٹو کی سستی اور نا اہلی قرار دیا ہے صارفین کا کہنا ہے کے چیف ایگزیکٹیو کی طرف سے حکومتی ہدایات پر ہفتہ وار لگائی جانے والی کھلی کچہری فوٹو سیشن کے سوا کچھ بھی نہیں۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر  )تنویر احمد سے مطالبہ کیا ہے۔کہ وہ عام صارف کی حیثیت سے کسی گیپکو آفیسر سے سرکاری موبائل نمبر رابطہ کریں تو ان پر تمام صورتحال واضح ہو جائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...