کابل (نوائے وقت رپورٹ) طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے نئی حکومت کو پہلا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نئی کابینہ اسلامی اصول اور شرعی قوانین برقرار رکھنے کیلئے کام کرے گی۔ نئی قیادت امن‘ خوشحالی اور ترقی کو یقینی بنائے گی۔ امارت اسلامی کو کسی کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ نظام اور ملک کو مضبوط بنانے میں سب حصہ لیں۔