لاہور (سٹی رپورٹر) پنجاب میں نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری کامران علی افضل کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 21ویں کامن سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔ کامران علی افضل پنجاب میں الحمراء آرٹ کونسل، محکمہ خزانہ اور مختلف اضلاع میں بطور اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔ وہ گزشتہ دس سال سے پنجاب سے باہر ہیں۔