لاہور(لیڈی رپورٹر)ق لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے کہ اہے کہ 12ستمبر2021کو پرویز الہٰی کے سپاہیوں کو کامیابی نصیب ہوگی ۔انہوںنے کنٹونمنٹ بورڈ اور والٹن بورڈ کے ق لیگ کے امیدواروں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ ان کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری ماجدہ زیدی ،سیکرٹری اطلاعات کنول نسیم ،لاہور کی جنرل سیکرٹری عزیزہ سعید ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رضیہ سلطانہ بھی تھیں۔ملاقاتوں کے دوران خدیجہ عمر فاروقی نے کہا کہ 14امیدواروں کے خواتین پولنگ ایجونٹوں کی تربیتی ورکشاب ان کے حلقوں میں دی جارہی ہیں۔ جنرل سیکرٹری ماجدہ زیدی نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے دور میں مریضوں کو مفت ادویات ملتی تھیںآج غریب سرکاری ہسپتالوں میںپریشان نظر آتے ہیں۔۔کنول نسیم نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی کامیابی کا سہراپاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے سر ہے۔عزیزہ سعید جنرل سیکرٹری لاہور نے کہا کہ کنٹونمنٹ کے انتخابات میں جس طرح مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے محنت کی ہے اس سے پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی یقینی ہے ۔کنول نسیم سیکرٹری اطلاعات و سابق ایم پی اے نے الیکشن مہم کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ چوہدری برادری نے جو ملک و قوم کی خدمت کی ہے اس کا نتیجہ ہے کہ کنٹونٹمنٹ بورڈ کے انتخابات میں عوام مسلم لیگ قائداعظم کے امیدوارکے بھر پور سپورٹ کررہے ہیں۔
12ستمبرکو پرویز الہٰی کے سپاہیوں کو کامیابی نصیب ہوگی :خدیجہ عمر فاروقی
Sep 08, 2021