خیبرپی کے اسمبلی ممبران کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ 

لاہور(نامہ نگار) خیبرپی کے ممبران اسمبلی کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔12رکنی وفد میں ڈپٹی سپیکر خیبر پی کے اسمبلی محمود جان، وزیر ثقافت شوکت یوسفزئی اور ایم پی ایز شامل ہیں۔ وفد کو چیف آپریٹنگ افسر محمد کامران خان نے پراجیکٹ بارے بریفنگ دی۔ وفد کوایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم،ملٹی میڈیا اورالیکٹرانک چلاننگ کے نظام بارے بتایا گیا۔ایمرجنسی کال سنٹر،ڈسپیچ کنٹرول سنٹرکا دورہ بھی کرایا گیا۔ خواتین پارلیمنٹیرینزنے ویمن سیفٹی ایپ میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔ڈپٹی سپیکر خیبرپی کے اسمبلی محمود جان نے کہا کہ سیف سٹیز کی بدولت لاہور کی بین الاقوامی رینکنگ بہتر ہوئی ہے۔ سیف سٹیز میں ماڈرن ٹیکنالوجی کا استعمال پولیس کلچر میں تبدیلی کا عملی نمونہ ہے۔ڈپٹی سپیکر کے پی کے اسمبلی سیف سٹیز اتھارٹی کا جدید انفراسٹرکچر اور نوجوان عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیت قابل تعریف ہے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے وفد کے سربراہ کویادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...