لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ سے سیریز اور ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو کیریبین لیگ سے واپس بلا لیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 4 کھلاڑیوں کے این او سی میں ترمیم کر دی ہے۔ محمدحفیظ، عمادوسیم، اعظم خان اورآصف علی کو 12 ستمبر کو واپس بلا لیاگیا ہے۔بورڈ نے پہلے 17ستمبر تک کا این او سی جاری کیا تھا ۔این اوسی میں ترمیم کے بعد فرنچائز اورکھلاڑی دونوں فریقین پریشان ہیں۔ بورڈ کے فیصلے سے کھلاڑیوں کے معاہدے بھی متاثر ہوں گے۔
کیریبین لیگ کھیلنے والے قومی کرکٹرز کو واپس بلا لیا گیا
Sep 08, 2021