لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاک بحریہ اور آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دوستانہ میچ بحریہ کی ٹیم نے 9 وکٹوں سے جیت لیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ٹی 20 میچ مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد کیا گیا جس میں پاک بحریہ کی ٹیم نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف (سپلائی) ریئر ایڈمرل طارق علی نے میچ کے اختتام پر انعامات تقسیم کیئے۔اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے مقامی عمائدین بھی موجود تھے۔