لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز اور ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ کا حصہ بننے والے خوشدل شاہ بہترین پرفارمنس دکھانے کیلئے پْر عزم ہیں۔خوشدل شاہ نے ٹیم میں منتخب ہونے کے بعد اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا پیغام جاری کیا۔قومی کرکٹر نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ انشاء اللہ کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کا نام روشن کریں گے اور قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے۔
خوشدل شاہ ٹیم میں منتخب ہونے پر خوش
Sep 08, 2021