کراچی (وقائع نگار)معزز عدالت عالیہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کم عمر ڈرائیوروں اور گاڑی کے مالک اور والدین کے خلاف ٹریفک پولیس کراچی نے کاروائیوں کاسلسلہ ہنوزجاری ہے اس ضمن میں مورخہ 3ستمبر سے 6 ستمبر 2021 تک کراچی ٹریفک پولیس نے شہربھر میں اس خصوصی مہم میں درج ذیل جرمانے اور چالان جاری کئے جبکہ کم عمر ڈرائیوری پر 3131 چالان اور 1565500 جرمانے کئے گئے ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑی چلانے کی اجازت دینے پر والدین ، گاڑی کے مالک کو 1076 چالان جاری جبکہ 1076000 کے جرمانے کئے گئے اور اسکے ساتھ ہی 2914گاڑیا ں بھی ضبط کی گئیں۔
کراچی عدالتی حکم پرکم عمرڈرائیورزکیخلاف کاروائی ،جرمانے
Sep 08, 2021