پیٹر مورس ، اظہر محمود قومی ٹیم کی کوچنگ کی دوڑ میں شامل

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) مصباح الحق کے پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد انگلینڈ کے سابق کرکٹر پیٹر مورس مبینہ طور پر ان کی جگہ کوچنگ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ 2 مرتبہ کے سابق برطانوی ہیڈ کوچ کو فی الحال پاکستان کرکٹ بورڈ مصباح کے باہر ہونے کے بعد کردار ادا کرنے پر راضی کر رہا ہے۔ سابق پاکستانی آل راؤنڈر اظہر محمود کو کوچنگ سٹاف میں شامل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جو کہ مصباح الحق کیساتھ کام کرنیوالے سابق بائولنگ کوچ وقار یونس کے متبادل کے طور پر فیورٹ سمجھے جارہے ہیں۔ اظہر محمود اس وقت پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن ملتان سلطانز کے فاسٹ بائولنگ کوچ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...