کراچی (وقائع نگار)پولیس موبائل سے موٹر سائیکل ٹکرانا جرم بن گیا، موبائل پر تعینات اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالاتفصیل کے مطابق شہر قائد کی عوام کبھی ڈاکو و راہزنوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں تو کبھی محافظ ہی شہریوں کے ساتھ مار پیٹ کرتے نظر آتے ہیں، ایسا ہی ایک اور واقعہ بغدادی تھانے کی حدود میں پیش آیا،واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بغدادی تھانے کی حدود میں پولیس موبائل سے موٹر سائیکل ٹکرانا شہری کا جرم بن گیا،بائیک مددگار 15 کی پولیس موبائل سے ٹکرانے پر گاڑی میں بیٹھے اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، ویڈیو میں مددگار ون فائیو کا 23 نمبر بھی واضح نظر آرہا ہے،شہری کے مطابق موٹر سائیکل غلطی سے پولیس موائل سے ٹکرائی تھی، جس پر اہلکاروں نے خوب مارا، شہریوں نے بیچ بچاؤ کرانے کی بھی کوشش کی مگر کارگر ثابت نہ ہوئی ۔بغدادی پولیس کا کہنا ہے کہ مددگار ون فائیو کی موبائل کھادا در تھانے کی ڈیوٹی پر تھی جس کے خلاف شہری کی جانب سے تاحال کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ علاوہ ازیں ڈی آئی جی سیکیورٹی مقصود میمن کا واقعے کا نوٹس کے واقعے میں ملوث تینوں اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم دیدیا۔ڈی آئی جی سیکیورٹی کا ایس پی مددگار 15 کو واقعہ کی انکوائری کرنے کی ہدایات بھی دیں ،ایکشن سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لیا گیاڈی آئی جی سیکورٹی کے مطابق اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔