کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد اور ایم کیو ایم رہنماء عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد اور ایم کیو ایم رہنماء عامر خان عدالت میں پیش ہوئے ۔سرکاری وکیل نے کہاکہ کیس میں اسپیشل پبلک پراسکیوٹر اشرف قاضی ایڈووکیٹ کو پیروی کے لئے مقرر کیا گیا ہے،اسپیشل پبلک پراسکیوٹر جسٹس اقبال کلہوڑو کی عدالت میں مصروف ہیں،عدالت نے اسپیشل پبلک پراسکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔پولیس کاکہناتھاکہ آفاق احمد اور عامر خان پر سیاسی کارکن فاروق بیگ کے قتل اور اغواء کا الزام تھاواضح رہے کہ ماتحت عدالت نے دونوں ملزمان کو 2010 میں عمر قید کی سزا سنائی تھی جبکہ ملزمان نے سزا کے خلاف اپیل دائر کررکھی ہے۔
اغواء ،قتل کیس، عامرخان اورآفاق احمدکی سندھ ہائی کورٹ میں حاضری
Sep 08, 2021