کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما ء اورسابق صوبائی وزیرقانون ضیاالحسین لنجارایڈوکیٹ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزم میں پیپلز پارٹی رہنما ضیاالحسین لنجار کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،نیب پراسیکیوٹرنے کہاکہ ہیڈ کوارٹر سے ضیا الحسن لنجار کی انکوئری پر اعتراضات لگائے گئے ہیں، اعتراضات دور کرنے کیلئے مہلت درکار ہے، عدالت نے نیب کو انکوئری سے متعلق اعتراضات دور کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت تک پیپلز پارٹی رہنما ضیاء الحسین لنجار عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی واضح رہے کہ ضیالحسن لنجار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوئری کی جاری ہے۔