کالعدم ٹی ایل پی کے سعد رضوی کی نظربندی کیخلاف د رخواست پر سماعت کل تک ملتوی 

لاہور (نامہ نگار ) لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم ٹی ایل پی کے مولانا سعد رضوی کی نظربندی کیخلاف درخواست پر سماعت کل  9 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ فاضل عدالت نے اپنے نوٹ میں لکھا ہے کہ کیس فائل چیف جسٹس کو بھجو ائی جاتی ہے۔ وہ اس بارے فیصلہ کریں کہ کیس سنگل بنچ نے سننا ہے یا دو رکنی بنچ نے جسٹس فاروق حیدر کے روبرو سپیشل سیکرٹری ہوم پیش نہیں ہوئے تھے۔ ہوم سیکرٹری کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔ وکیل درخواست گذار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ سعد رضوی کو نظر بندی کے بعد 14 مختلف مقدمات میں ملوث کر دیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے ریویو بورڈ نے بھی نظر بندی میں توسیع کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس، ڈی سی لاہور اور سی سی پی او کو فریق بنایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن