لاہور میں اے ای او پاکستان کی چالیسویں ایجوکیشن ایکسپو 2021 ء کا کامیاب انعقاد

لاہور (نیوز رپورٹر) دو لاکھ سے زائد آئلٹس رجسٹریشنز اور پانچ ہزار سے زائد بیرون ممالک یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل طلباء کے ریکارڈ کے ساتھ اے ای او پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے بطور گلوبل اینڈ آسٹریلین ایجوکیشن سپیشلسٹ اور آفشیل آئلٹس ٹیسٹ سینٹر اپنے اعلیٰ اعتماد اور بہترین خدمات کا لوہا منوا رہا ہے۔ اے ای او پاکستان کو آسٹریلیا کی چالیس سے زائد ممتاز اور عالمی درجہ بندی کی حامل بہترین یونیورسٹیوں کی پاکستان میں نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ اے ای او پاکستان کی ایجوکیشن ایکسپوز پاکستانی طلباء کو آسٹریلین‘ امریکن‘ کینیڈین اور برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں داخلے کے حصول کے بہترین مواقعوں سے بھرپور پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ اس نمائش کا انعقاد ہر سال دو بار کیا جاتا ہے۔ آج کے ایونٹ میں 20 سے زائد اعلی درجہ بندی کی بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے نمائندوں نے سینکڑوں کی تعداد میں طلباء کو اپنے مستقبل کے مطالعہ کی کوششوں کے لئے مشاورت دی۔ 

ای پیپر دی نیشن