غیرقانونی، بے ہنگم انٹرنیٹ، ٹی وی، سٹریٹ  لائٹ سوئچ اور کنڈے حادثات کا سبب

کراچی (وقائع نگار) شہر قائد میں رواں سال مون سون کے دوران ہر جگہ پھیلے غیرقانونی بجلی کے خطرناک کنڈوں، ٹی وی اور انٹرنیٹ کیبل نے پیچھا نہ چھوڑا۔ بلدیہ، اورنگی، کلفٹن، شریف آباد سمیت مختلف علاقوں سے حالیہ مون سون کی برسات کے دوران متعدد حادثات رونما ہوئے۔یہ حادثات جہاں بہت افسوسناک ہیں وہیں یہ بات بھی باور کراتے ہیں ہیں کہ اتنے بڑے شہر کراچی میں الیکٹرک سیفٹی سے متعلق عمل کو کس قدر غیر سنجیدہ لیا جاتا ہے۔ بجلی سے تحفظ سے متعلق صرف چند بنیادی اصول اپنانے پر ان تمام حادثات سے یقینی طور بچا جاسکتا تھا۔ کلفٹن کے علاقے شاہ رسول کالونی  میں  5 سالہ ننھی تانیہ بارش کے دوران کیبل اور انٹرنیٹ کے تاروں سے ڈھکے پول پر اسٹریٹ لائٹ کے تار سے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئی۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے پولز پر خطرناک غیر محفوظ سٹریٹ لائٹ سوئچز اور کیبل کے تاروں پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن