کلرسیداں(نامہ نگار)کلرسیداں و گردونواح میں امرود اور مکئی کی فصل کو کیڑا لگنے سے تباہی،کاشتکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔کئی دیہات و قصبات امرود کے پیڑوں پر تیار پھل میں کیڑا لگنے سے تمام پھل ناقابل استعمال ہو گیا ہے اور کاشتکار اسے کوڑے کے ڈھیروں پر پھینکنے پر مجبور ہیں دوسری جانب مکئی کی تیار فصل میں بھی کیڑا لگنے سے اس کی فصل اور پتے ضائع ہونا شروع ہو گئے ہیں اسطرح کے مناظر کئی دیہات میں سامنے آ رہے ہیں کاشتکاروں نے حکومت پنجاب سے ہنگامی بنیادوں پر کاروائی اور مداخلت کی اپیل کی ہے ۔