کراچی ( اے پی پی)گردشی قرضے بڑھنے کے سبب کئی کمپنیوں کو مالی مشکلات کا سامنا، چھ کمپنیوں کی وصولیاں 1557 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔سوئی نادرن گیس کمپنی کو مختلف اداروں سے 357 ارب روپے وصول کرنے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کی وصولیاں 348 ارب روپے، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی وصولیاں 278 ارب روپے، سوئی سدرن گیس کمپنی کی وصولیاں 259 ارب روپے، پی ایس او کی وصولیاں 221 ارب روپے اور کے الیکٹرک کی وصولیاں 94 ارب روپے تک پہنچ چکی ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کو گردشی قرضوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے تھرڈ پارٹی آڈیٹ کرانے کی ضرورت ہے، تاکہ مسئلہ کو ہمیشہ کے لئے ختم کیا جاسکے۔