سندھ وومین کپ انٹر کلب انٹر اکیڈمیز کرکٹ چیمپئن شپ اے آر اکیڈمی کے نام

Sep 08, 2021

حیدرآباد (نامہ نگار) سندھ وومین کپ انٹر کلب انٹر اکیڈمیز کرکٹ چیمپئن شپ اے آر کرکٹ اکیڈمی حیدرآباد نے جیت لی ، فائنل میں وومین کرکٹ گرومرز اکیڈمی حیدرآباد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، فاتح ٹیم کی کپتان ساجدہ شاہ پلیئر آف دی میچ جبکہ گرومرز اکیڈمی کی کنزہ گل پلیئر آف دی چیمپیئن شپ قرار پائی، سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی نیاز اسٹیڈیم میں کھیلی جارہی چیمپیئن شپ کے آخری معرکہ میں وومین کرکٹ گرومرز اکیڈمی حیدرآباد پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر101رنز بنائے ، عاتح سائیڈ کی جانب سے کپتان انٹرنیشنل پلیئر ساجدہ شاہ نے آٹھ رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف  کپتان ساجدہ شاہ اور نبا بھٹی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت چھ وکٹوں کے نقصان پر 15.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔، فاتح ٹیم کی ساجدہ شاہ آل رانڈ کارکردگی کی بنا پر پلئیر آف دی میچ جبکہ گرومرز اکیڈمی کی کنزہ گل پلیئر آف دی چیمپیئن شپ قرار پائی، میچ کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قائم اکبر نمائی، اسٹنٹ کمشنر(یوٹی)سائرہ اور سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کی گورننگ بورڈ کے رکن سید فاروق شاہ نے فائنلسٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ونر ٹیم کو دو لاکھ ، کٹ بیگ جبکہ رنر اپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد دیئے گئے، اس موقع پر کوآرڈینیٹر سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن راحت علی شاہ، چیمپیئن شپ آبزرور اقبال ملک، احمد علی جعفری یاسین شیخ، عقیل احمد، عامر کفایت، ریحانہ بھٹی، بشری عارف ودیگر  بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں