راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے منگل کے روز ہونیوالی موسلادھار بارش کے دوران شہرکی گلیوں، نالیوں کی صفائی کاکام جاری رکھا بارشوں کے دوران آ ر ڈبلیو ایم سی کے ورکرز شہر اور نالیوں کی بھرپور صفائی کرتے رہے،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر میں ہونیوالی بارش میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے،صفائی ورکرز کی اضافی تعداد شہر میں تعینات کر دی گئی،صفائی ورکرز نے برستی بارش میں ہی چھوٹی بڑی نالیوں کو اچھی طرح سے صاف کر دیا تاکہ شہر میں نکاسی آب کا کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو،قبل ازیں ایک روز قبل راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی نالہ گینگ کے 8ورکرزنے یو سی 09,10خیابان سرسید میں نالہ لئی کی صفائی کر کے نکاسی آب کو رواں کیا،شہریوں کی شکایات پر اپنی ذمہ داری نہ ہونے کے باوجود راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہریوں کو درپیش تکلیف دور کرنے کیلئے نالہ لئی میں یہ خصوصی صفائی آپریشن سرانجام دیا،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے اپیل کی گئی ہے کہ شہری بھی کوڑا کرکٹ،تعمیراتی ملبہ نالے نالیوں میں نہ پھینکیں،اس سے بارش کے دنوں میں نکاسی آب میں رکاوٹ پیش آتی ہے جو سب کیلئے تکلیف کا باعث بنتی ہے۔
راولپنڈی میں بارش، ڈبلیو ایم سی نے نالیوں کی صفائی کاکام جاری رکھا
Sep 08, 2021