اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہریوں کواڑھائی کروڑ روپے کی نقدی ، زیورات ، گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں سے محروم کردیا گیا ،تھانہ لوہی بھیر کو گوجر خان کی معروف سیاسی شخصیت اور پی ٹی آئی رہنماء طاہر اکبر کیانی نے بتایا کہ فیز2 میں مدعی کے گھر پانچ مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر دو کروڑ60 لاکھ روپے مالیتی نقدی ، طلائی زیورات ،اپلائیڈ فارگاڑی اور گھڑیاں چھین کر فرار ہوگئے، گزشتہ شام تقریباً سوا چھ بجے راجہ طاہر اکبر کیانی کے گھر میں پانچ مسلح ڈاکو داخل ہوئے مسلح تین ڈاکوؤں نے انکے بیٹے کو یرغمال بنا کر انہیں خاموش رہنے پر مجبور کر دیا،تھانہ آئی نائن کو ربنواز نے بتایا کہ آئی جے پی روڈ پر دو مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو مجھ سے دو لاکھ65 ہزار روپے کی نقدی اور ہنڈا125 موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔