آپ مانیں یا نہ مانیں، سمارٹ فون کا جارچ ختم ہونا ہمارے عہد کا سب سے بڑا دردِ سر بلکہ خوف بن چکا ہے،اس کا حل اب جاپانی ماہرین نے ایک انقلابی کمرے کی صورت میں پیش کیا ہے جو حدود میں موجود ہر برقی آلے کو کسی تار کے بغیر چارج کرسکتا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوکیویونیورسٹی کے پروفیسر ٹاکویا ساساتانی نے ایک نئی طرح کی ٹیکنالوجی وضع کی ہے اس میں انہوں نے تین میٹر چوڑے ، دو میٹر لمبے اور تین میٹر اونچے کمرے میں جگہ جگہ کیپیسٹر کوائلیں لگائی ہیں۔ اس طرح پورے کمرے میں ان دیکھا مقناطیسی میدان قائم ہوجاتا ہے ۔ پھر کمرے کے عین درمیان بچھی ہوئی تانبے کے گول چھلے کو بچھایا ۔تجزیہ کاروں نے چارجنگ روم کو مزید عملی اور بہتر قرار دیا ہے ۔ جاپانی ماہرین کا اصرار ہے کہ اگر آپ کمرہ نہ بنانا چاہیں تو وائرلیس چارجنگ الماری اور ڈبے سے بھی عین یہی کام لیا جاسکتا ہے ۔
جاپانی ماہرین نے پورے کمرے کو وائرلیس چارجر بنا دیا
Sep 08, 2021 | 12:42