پاکستان کا نام ابھرتی ہوئی معیشتوں کی فہرست سے نکلنا افسوسناک ہے:شہباز شریف

Sep 08, 2021 | 13:05

ویب ڈیسک

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  پاکستانی معیشت سے متعلق ہمارے خدشات درست نکلے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شہبازشریف نے ابھرتی معیشتوں کی فہرست سے پاکستان کے نکلنے پر تشویش کا اظہار کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نام ابھرتی ہوئی معیشتوں کی فہرست سے نکلنا افسوسناک ہے اور معیشت سے متعلق عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی تنزلی مصائب کا اعتراف ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ مورگن اسٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل کی عالمی فہرست میں پاکستان کی تنزلی اچھی خبر نہیں ہے۔ ایم ایس سی آئی کا پاکستان کو فرنٹیئر مارکیٹس میں شمار کرنا ملکی معاشی بدحالی کا اعلان ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان کو دنیا کی 20 ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شمار کیا گیا تھا ۔لیکن اب ابھرتی معیشتوں کی فہرست سے پاکستان کے نکلنے کا مطلب یہی ہے کہ  ہمارے خدشات درست نکلے۔انہوں نے اس حوالے سے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو عوام خوشحال اور عالمی اداروں کو بدحال نظر آ رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں خواجہ آصف نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبا زشریف سے کہاکہ چیزیں بہتر کرنے کے لیے نیشنل ڈئیلاگ کرنا چائیے ۔پارٹی مشاورت کرے اور موجود حالات کو دیکھتے ہوے فیصلے کرے ۔انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ مشاورت اور فیصلے جلد ہونے چائیے کیونکہ انتخابات سر پر ہیں جبکہ موجود صورتحال میں ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے۔مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مشترکہ لائحہ بنانا ہے تو ان کی سیاسی ساکھ کو دیکھ کر ان سے بات کرنی چائیے ۔شہباز شریف نے خواجہ آصف کو جلد پارٹی اجلاس اور فیصلے لینے کا عندیہ دے دیا ہے۔شہباز شریف نے خواجہ آصف  کو بتایاکہ جلد مسلم لیگ ن مزید بہتر انداز میں عوام کے ساتھ ہوگی، نواز شریف سے پارٹی کو بہتر اندازہ میں چلانے کے لیے مشاورت کی جائے گی۔

مزیدخبریں