امریکا میں نائن الیون حملوں کے مقابلے میں سانحے کے سبب بیماریوں سے اموات زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 11 ستمبر2011 کے بعدویکٹم کمپنسیشن فنڈ کے لیے67 ہزار کلیم موصول ہوئے۔ طیارہ حملوں کے متاثرین میں سے نصف کینسر میں مبتلا ہوگئے۔ یہ کلیم نائن الیون واقعے کے سبب بیماریوں سے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین نے جمع کرائے۔نحہ نائن الیون کے 20 سال مکمل ہونے پر امریکی صدر نشانہ بنائے گئے تین مقامات کا ہفتے کو دورہ کریں گے۔واضح رہے کہ 11ستمبر2001 کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے میں 3 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے۔
نائن الیون میں کم، سانحے کے سبب بیماریوں سے زیادہ اموات کا انکشاف
Sep 08, 2021 | 15:11