اگر ہماری جماعت نے شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد کیا تو سپورٹ کرونگی: مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ اگر ہماری جماعت کی جانب سے میاں شہباز شریف کو بطور وزیراعظم نامزد کیا جاتا ہے تو وہ اس کو سپورٹ کریں گی۔ مریم نواز نے یہ اہم بات احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اچھے کیلئے تبدیلی آئے گی، جھوٹی اور جعلی تبدیلی سے عوام کی جان چھوٹ جائے گی۔ جب انتخابات کا اعلان ہو گا تو ن لیگ اپنے امیدواروں کا اعلان کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بالکل نہیں کہا میرٹ پر درخواست نہ سنی جائے، میرے کیس میں میرٹ بہت مضبوط ہیں، بنچ کے سامنے درخواست دینا چاہتی ہوں، درخواست ابھی نہیں بتا رہی، میرے وکلا تیاری کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف مقدمہ انتقام پر مبنی ہے۔ مخالفین کے خلاف گھناؤنا کھیل جلد ختم ہو گا۔ کب تک مخالفین کو نااہل کراتے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے وکیل امجد پرویز کورونا کے باعث ہفتے میں 2 بار حاضر نہیں ہو سکتے، انہوں نے کیس سے علیحدہ ہونے کی درخواست کی ہے۔ افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو افغان عوام کی مرضی کے فیصلے تسلیم کرتے ہوئے اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...