لاﺅس نے کووڈ ۔19 کے علاج کے لیے ہربل کیپسول تیار کر لیے

لاﺅس نے کووڈ ۔19 کے علاج کے لیے ہربل کیپسول تیار کر لیے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق شعبہ متعدی امراض کنٹرول کے ڈائریکٹر جنرل رتناکسے فیٹسوان نے کہا کہ لاﺅس انسٹی ٹیویٹ آ ف ٹریڈیشنل میڈیسن ( آئی ٹی ایم ) نے کووڈ ۔19 کے علاج کے لیے جڑی بوٹیوں سے بنائے گئے کیپسول تیار کیے ہیں جو کووڈ۔19 کے مریضوں کے لیے موثر ثابت ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کیپسول سے چمپاساک اور سوانا نکھت صوبوں میں تقریبا 450 کووڈ۔ 19 کے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے ، جو سانس کی بیماریوں اور خاص طور پر کووڈ۔19 کے علاج کے لیے کارآمد ثابت ہو ئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...