بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37ہزار875نئے کیسزاور 369 اموات ریکارڈہوئی ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ نے وزارت صحت کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 37ہزار875 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3کروڑ 30 لاکھ 96 ہزار 718 ہو گئی ہے۔ اس دوران 39 ہزار 114 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد 3 کروڑ 22 لاکھ 64 ہزار 51 ہے۔اسی عرصے میں فعال کیس 1ہزار608 سے کم ہو کر 3 لاکھ 91 ہزار 256 ہو گئے ہیں۔369 مریضوں کی ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4لاکھ41ہزار411 ہوگئی ہے۔مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز 231 کے اضافے سے 51ہزار465 ہو گئے ہیں جبکہ 86 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 1لاکھ37ہزار897 ہو گئی ہے۔